جسم سےفاضل مواد Elimination Enhancersکیسے خارج کیاجاسکتاہے؟
جان لیجئےانسانی جسم میں تین قسم کے فاضل مادہ جات یا فضلات پیدا ہوتےہیں۔
- بلغمی فضلات
- سوداوی فضلات
- صفراوی فضلات
- بلغمی فضلات
کو خارج کرنے کے لیےمندرجہ ذیل نسخہ استعمال میں لائیں
:ھوالشافی
قلمی شوره 4 تولہ
جوکھار 4تولہ
صندل سفید 4تولہ
گل سرخ 5تولہ
حب النیل 5تولہ
:ترکیب تیاری
تمام دواؤں کو خوب باریک کر کے سفوف بنالیں۔
:مقدارِ خوراک
چار رتی تا ایک ماشہ تک دن میں چار بار پانی یا کسی مناسب شربت سے کھائیں۔
:افعال و اثرات
یہ مرکب چند منٹوں میں پیشاب کی جلن کا خاتمہ کرکے مریض کو سکون بخشتا ہے۔
یہ دوا صفراوی پتھریوں کے لیے بھی مفید ہے۔
چھپاکی اور بندشِ بول کےلیےمفید ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کےلیے اس کا استعمال ضامنِ شفاہے۔
سوداوی فضلات
سوداوی فضلات کوجسم سے خارج کرنے کے لیے۔
:ھوالشافی
مصبر
حنظل
حرمل
:ترکیب تیاری
تینوں چیزیں برابر وزن لےکر گولیاں بنالیں۔
:مقدار خوراک
ایک تا دو گولی۔
:افعال واثرات
قبض کشا ہے اورمسہل تاثیر رکھتا ہے۔
آنتوں کی متعفن رطوبات کے خارج اور ختم کرنے کا مفید ہے۔
محرکِ قلب ہونے کی وجہ سے دل کی گھبراہٹ دور کرتا ہے۔
پیٹ کے کیڑوں بالخصوص کیچوؤں کو مار کر خارج کرتا ہے۔
3۔صفراوی فضلات
کو خارج کرنے کا نسخہ
ھوالشافی:
سنڈھ 1تولہ
نوشادر 1تولہ
مرچ سیاہ 1تولہ
سنا مکی 3تولہ
عصاره ریوند 3تولہ
ترکیبِ تیاری:
تمام اجزاء باریک پیس کرچنے برابر گولیاں تیار کرلیں۔
مقدار خوراک:
دو تا تین گولی دن میں تین بار پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
افعال واثرات:
غدی اعصابی مسہل ہے۔
فاضل صفراءکو خارج کرتا ہے۔