بکائن Persian Lilac: قدرت کا ایک انمول تحفہ





بکائن،یا فارسی یاسمین، صدیوں سے اپنی طبی خواص کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ ایک ایسا پودا ہے جس کے ہر حصے میں شفا کی طاقت موجود ہے۔ چاہے آپ کی جلد کا مسئلہ ہو، یا پھر آپ کی صحت کا، بکائنآپ کی مدد کر سکتی ہے۔

بکائن کے چند اہم فوائد یہ ہیں:

  خون کو صاف کرنا:  بکائنخون کو صاف کر کے جلد کے مختلف مسائل جیساکہ پھوڑے پھنسیاں اور دانے دھبے دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔

  جلد کے امراض:  بکائن خشک وتر خارش، دھد، چنبل اور دیگر جلد کے امراض کے لیے بھی مفید ہے۔

  زخموں کی شفا: بکائن پرانے سے پرانے زخموں کو مندمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

  ہضم: بکائن  ہضم کو بہتر بنانے اور قبض دور کرنے میں بھی مددگار ہے۔

  دیگر فوائد:  بکائنبواسیر، پیٹ کےکیڑےاور جسم میں موجود زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

١۔خون کو صاف کرتی ہے۔

٢۔پھوڑے پھنسیوں اور اورام کو تحلیل کرتی ہے۔

٣۔بواسیر کا خاتمہ کرتی ہے۔

٤۔قاتل کرم ہے۔

٥۔خشک وتر خارش کے لیے انتہاٸی مفید ہے۔

٦۔دھدر و چنبل کے لیے مفید۔

٧۔پرانے سے پرانے زخم مندمل کردہتی ہے۔

٨۔پتوں کا جوشاندہ تیار کرکے چند بارنہانےسے جسم کی چوٹیں دورہوجاتی ہیں۔

٩۔کپڑوں کو ٹڈیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کپڑوں کے ساتھ پتے ملا کررکھنے سے کپڑے مدتوں محفوظ رہتے ہیں۔

 

بکائن کا ایک مفید نسخہ:

اس کے مختلف اجزاء کو ملا کر ایک بہت ہی مفید نسخہ تیار کیا جا سکتا ہے۔ یہ نسخہ اوپر بیان کیے گئے تمام فوائد کا حامل ہے۔

ھوالشافی:

مغز بکائن               10گرام

گندھک آملہ سار        10گرام

افسنتین                 10گرام

مغز نیم                  10گرام

رس انڈیا                10گرام

چھلکاریٹھا                10گرام

ترکیب وتیاری:

گندھک اچھی طرح کھرل کریں کہ مثل غبار ہوجاۓ۔بعد میں باقی اجزا ٕ پیس کر اس میں ملا لیں ۔اور حب بقدر نخود تیارکرلیں۔

مقدارِ خوراک:

ایک تادو گولی صبح دوپہر شام۔

 

نوٹ:

·      ١۔دوران تیاری ترکیب وتناسب کا خاص خیال رکھیں۔

·      ٢۔اپنے مزاج کےمطابق اور طبیب کے مشورہ سے استعمال کریں

·      ٣۔پنسار سے ادویات کی پہچان کرکے اصلی اور درست ادویات لیں۔بصورت دیگر ہم ذمہ دار نہ ہوں گے۔

مشورہ اور آرڈر پر ادویات کی تیاری  کے لیے  03167576203 وٹس اپ  نمبر پر رابطہ کریں

علمِ طب سے آگاہی کے لیے ہمارے ان گروپس میں سے کسی ایک میں شمولیت اختیار کریں۔

WhatsApp group

Facebook

WhatsApp Channel 

Pinterest

YouTube

Website

Telegram 


Sehatkada

As a herbalist, I've always been fascinated by the power of nature to heal and nurture our bodies. I've spent years studying and researching the ancient art of herbalism, and I'm excited to share my knowledge with you. On this blog, I'll be sharing articles, recipes, and tips on how to use herbs to improve your health and wellbeing.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی