تبخیر اور اس سے جُڑے امراض کا شافی علاج - ایک آزمودہ ہربل نسخہ

 





تبخیر Flatulenceاور اس سے جُڑے امراض کا شافی علاج - ایک آزمودہ ہربل نسخہ

تعارف: تبخیر (گیس، اپھارہ) ایک عام تکلیف دہ مسئلہ ہے جو مختلف امراض کا سبب بن سکتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ایک مؤثر ہربل نسخہ پیش خدمت ہے جو نہ صرف تبخیر کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ اس سے پیدا ہونے والے متعدد مسائل سے بھی نجات دلاتا ہے۔

نسخے کے فوائد اورافعال و اثرات:

  • یہ نسخہ دائمی اور شدید تبخیر کے لیے ایک اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔
  • تبخیر کی وجہ سے ہونے والے امراض جیسے فالج، لقوہ وغیرہ کے لیےمفید ہے۔
  • نقرس، ضعفِ باہ، احتلام، سرعت انزال کےلیےنافع ہے۔
  •  بدہضمی، پیٹ کا پھولنا، پیشاب کی زیادتیکےلیےبےمثل دوا ہے۔
  • حیض کی بے قاعدگی، لیکوریا، موٹاپا اور پیٹ کے بڑھ جانے میں مفید ہے۔
  • اس نسخے کا مزاج عضلاتی غدی (خشک گرم) ہے۔

اجزاء ھوالشافی:

1.   شنگرف: 1 تولہ

2.   جائفل: 1 تولہ

3.   دارچینی: 1 تولہ

4.   عاقرقرحا: 1 تولہ

5.   لونگ: 2 تولہ

6.   فلفل دراز: 2 تولہ

7.   زنجبیل (سونڈھ): 2 تولہ

تیاری کا طریقہ (ترکیب تیاری):

سب سے پہلے شنگرف اور دارچینی کو باریک پیس کر اچھی طرح ملا لیں۔ پھر باقی تمام ادویات کا سفوف شامل کرکے کم از کم تین گھنٹہ کھرل کریں۔

استعمال کا طریقہ اورمقدار خوراک:

آدھے گرام سے ایک گرام تک قہوہ اجوائن ،پودینہ کے ساتھ شہد ملا کر استعمال کریں۔

غذائی پرہیز (غذائیں):

چارٹ میں موجود عضلاتی غدی اور غدی عضلاتی غذائیں استعمال کریں۔

نوٹ:

·      ١۔دوران تیاری ترکیب وتناسب کا خاص خیال رکھیں۔

·      ٢۔اپنے مزاج کےمطابق اور طبیب کے مشورہ سے استعمال کریں

·      ٣۔پنسار سے ادویات کی پہچان کرکے اصلی اور درست ادویات لیں۔بصورت دیگر ہم ذمہ دار نہ ہوں گے۔

مشورہ اور آرڈر پر ادویات کی تیاری  کے لیے  03167576203 وٹس اپ  نمبر پر رابطہ کریں

علمِ طب سے آگاہی کے لیے ہمارے ان گروپس میں سے کسی ایک میں شمولیت اختیار کریں۔

WhatsApp group

Facebook

WhatsApp Channel 

Pinterest

YouTube

Website

Telegram 


Sehatkada

As a herbalist, I've always been fascinated by the power of nature to heal and nurture our bodies. I've spent years studying and researching the ancient art of herbalism, and I'm excited to share my knowledge with you. On this blog, I'll be sharing articles, recipes, and tips on how to use herbs to improve your health and wellbeing.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی